کبھی ملو۔۔۔۔۔۔۔!
کبھی ملو
ستاروں کی
چھاؤں میں
سمے کی قید سے آزاد
میرے گاؤں میں
آبشاروں کے
قریں
جہاں سکوت
بولتا ہو
جہاں اندھیرا
روشنیوں کے در
کھولتا ہو
کبھی ملو
تو بات کریں
اپنے اپنے
سپنوں کے دیپ جلا کر
آنکھوں آنکھوں
میں رات کریں
کبھی ملو۔۔۔!
کبھی ملو
ستاروں کی
چھاؤں میں
سمے کی قید سے آزاد
میرے گاؤں میں
آبشاروں کے
قریں
جہاں سکوت
بولتا ہو
جہاں اندھیرا
روشنیوں کے در
کھولتا ہو
کبھی ملو
تو بات کریں
اپنے اپنے
سپنوں کے دیپ جلا کر
آنکھوں آنکھوں
میں رات کریں
کبھی ملو۔۔۔!
Comments
Post a Comment